کولمبو، 15 فروری :) ایشان کشن (77)، سوریہ کمار یادو (32) اور شیوم دوبے (27) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بعد، گیندبازوں کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ہندستان نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں پاکستان کو 12 گیندیں باقی رہتے ہوئے 61 رنوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں جگہ بنا لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ 8-1 کرلیا ہے ۔ایشان کشن کو ان کی شاندار بلے بازی کے لئے 'پلیئر آف دی میچ' کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ہندستان نے بغیر ہارے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں لگاتار 16 میچ جیتے ہیں اور آسٹریلیا کا لگاتار 15 جیت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ 176 کے ہدف کے تعاقب کرنے اتری پاکستان کو ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کی پیس جوڑی نے ہلا کر رکھ دیا۔ ہاردک نے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان (0) کو آ¶ٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ نے صائم ایوب (6) اور اسی اوور کی آخری گیند پر کپتان آغا سلمان (4) کو اپنا شکار بنایا۔ پانچویں اوور میں گیندبازی کے لیے آئے اکشر پٹیل نے بابر اعظم (5) کو چلتا کردیا۔ اس کے بعد عثمان خان اور شاداب خان نے 39 رنز جوڑ کر واپسی کی کوشش کی لیکن 11ویں اوور میں اکشر نے عثمان خان کو آ¶ٹ کر کے پاکستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ عثمان خان نے 34 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ کلدیپ نے محمد نواز (4) کو اپنا شکار بنایا۔ تلک ورما نے 13ویں اوور میں شاداب خان کو آ¶ٹ کر کے ہندستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ ورون چکرورتی نے 16ویں اوور میں فہیم اشرف (10) اور ابرار احمد (0) کی وکٹیں لیں۔ 18ویں اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے عثمان طارق (0) کو بولڈ کر کے پاکستان کی اننگز 114 کے اسکور پر ختم کر دی اور ہندستان کو سپر ایٹ میں پہنچا دیا۔ ہندستان کی جانب سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں ہندستان نے پاکستان کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور سات وکٹ پر 175 رن بنایا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندستان کی شروعات خراب رہی اور اس نے بھیشیک شرما (0) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے تلک ورما نے ایشان کشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 87 رنز جوڑے ۔ صائم ایوب نے نویں اوور میں دھماکہ خیزبلے بازی کررہے ایشان کشن کو بولڈ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں میں 10 چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے 77 رنوں کی اننگ کھیلی۔ 15ویں اوور میں صائم ایوب نے تلک ورما کو 24 گیندوں میں 25 رنز پر اور اس کی اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا (0) کو آ¶ٹ کر کے پاکستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ 19ویں اوور میں عثمان طارق کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سوریہ کمار یادو با¶نڈری پر کیچ آ¶ٹ ہو گئے ۔ سوریہ کمار یادو نے 29 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے ۔ شیوم دوبے نے 17 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 27 رنز بنائے ۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 175 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ رنکو سنگھ چار گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے تین، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، آغا سلمان اور عثمان طارق نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی