ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 27ویں میچ میں انڈیا کے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا کے پریما داس کرکٹ سٹیڈیم میں اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر34 رنز بنائے ہیں۔ اس سے پہلے انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی دعوت پر انڈیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر ابھیشیک شرما اور ایشان کشن کریز پر اترے۔ انڈیا کو پہلا نقصان اوپنر ابھیشیک شرما کی صورت میں ہوا، وہ پہلے اوور کی آخری گیند پر بغیر کھاتہ کھولے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کپتان سلمان علی آغا کو کیچ تھما بیٹھے۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز کی طویل اننگز کھیل کر کر صائم ایوب کا شکار بنے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور 10 چھکے بھی شامل تھے۔ تلک ورما 25 اور ہادرک پانڈیا صفر پر پویلین لوٹے، ان دونوں کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سوریا کمار یادیو 32، شیوم دوبے 27، اکشر پٹیل صفر کے ساتھ آؤٹ ہوئے جبکہ رنکو سنگھ 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے تین جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اورعثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹی20 ورلڈ کپ کا یہ میچ کئی سارے تنازعات کے بعد شیڈول ہوا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی