Sports

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو شکست، پاکستان کے لیے اچھی خبر یا بُری؟

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو شکست، پاکستان کے لیے اچھی خبر یا بُری؟

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ بدھ کو کولمبو میں 169 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز ہی بنا سکی۔ کامینڈو مینڈس 31 اور دونتھ ویلالاگے 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بدھ کے میچ میں سری لنکا کی شکست کے بعد گروپ ٹو میں صورت حال دلچسپ ہو گئی ہے۔ منگل کے روز پاکستان کو شکست دے کر انگلینڈ پہلے ہی اس گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اگر بدھ کو سری لنکا نیوزی لینڈ سے جیت جاتا تو پاکستان کے لیے صورت حال کچھ آسان ہونے کا امکان تھا۔ لیکن نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد جہاں سنیچر کے روز پاکستان کو سری لنکا سے ہر حال میں ایک بڑی فتح درکار ہو گی، تاکہ اس کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہو سکے، وہیں انگلینڈ کا جمعے کو اپنے آخری میچ میں بلیک کیپس کو ہرانا بھی ضروری ہے۔ تبھی پاکستان سیمی فائنل میں جا سکے گا۔ اگر گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہے۔ نیوزی لینڈ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے۔ اگر پاکستان، سری لنکا کو اور انگلینڈ، نیوزی لینڈ کو ہراتا ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی کا سیمی فائنل میں جانے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا کیونکہ دونوں ٹیموں کے تین تین پوائنٹس ہو جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments