Sports

ٹی20 ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے مات دیدی

ٹی20 ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے مات دیدی

ٹی20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی اور ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 140 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 32 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، نسانکا نے 50 رنز جبکہ کمل مشرا نے 46 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار نبھایا۔ میچ کی ٹاس سری لنکن کپتان نے جیتی اور بنگلادیشی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے شمیم حسین نے 42 اور ذاکر علی نے 41 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور مشکل ترین وقت میں ٹیم کے اسکور میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے اور اوپننگ جوڑی تنزید حسین اور پرویز حسین ایمان بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بنائے جبکہ سری لنکا نے ونندو ہسارنگا نے 2، نوان تھوشارا اور دشمانتا چیمیرا نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔ اس سے قبل سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیشی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کہا کہ ہم نے پچ کی تازہ صورتحال دیکھی ہے اور پہلے بنگلادیش کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments