Sports

مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ مچل اسٹارک نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے بیان میں مچل اسٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ایک لمحہ سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا ٹیسٹ ٹور ، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تازہ دم اور فٹ رہ کر بہترین پرفارمنس کا منتظر ہوں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص جاری ہے، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments