Sports

فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچز کی سنچری

فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو افغانستان کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ فخر نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنے سنچری میچ میں وہ محض 25 رنز ہی اسکور کرسکے۔ وہ پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان اور محمد رضوان بھی 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments