سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی زمبابوے کو شکست دے دی اور سیریز 2-0 سے جیت لی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دی اور میچ 3 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ میں 7 وکٹ پر 277 رنز اسکور کیے تھے، بین کرن نے 79 اور سکندر رضا نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 278 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کے اوپنر پتھم نسانکا نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار نبھایا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان چریتھ اسالنکا نے 71 اور سمارا وکرما نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ زمبابوے کے رچرڈنگارا وا اور بریڈایونز نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔
Source: Social media
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
سچن تندولکر کے بیٹے کی منگنی ممبئی کے ایک بڑے کاروباری خاندان میں ہوئی