آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے کھلاڑیوں نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں نے جاری سہ ملکی سیریز میں اپنی کارکردگی کے بعد تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز 580 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے چڑھ کر 31 ویں نمبر پر آگئے جب کہ کپتان سلمان علی آغا نے 18 درجے کی شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 497 پوائنٹس کے ساتھ 59 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان جاری سیریز میں مشکلات کے باوجود 433 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے ترقی کر کے 77ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سینئر بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان جو اس وقت پاکستان کی ٹی 20 ٹیم سے باہر ہیں بالترتیب 21 ویں اور 22 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ صائم ایوب بھی 558 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے گر کر 40 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان چار درجے تنزلی کے ساتھ 481 پوائنٹس کے ساتھ 67 ویں نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز ایک درجے ترقی کے ساتھ 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ابراہیم زدران 606 پوائنٹس کے ساتھ 12 درجے ترقی کر کے 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ تاہم تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی 69 ویں، حضرت اللہ زازئی 82 ویں اور نجیب اللہ زدران 87 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کپتان محمد وسیم شاندار پرفارمنس کے بعد 591 پوائنٹس کے ساتھ پانچ درجے بہتری کے ساتھ 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ پاکستان کے خلاف 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے آصف خان 13 درجے ترقی کرکے 88 ویں نمبر پر آگئے۔ بیٹنگ چارٹ میں بھارت کے ابھیشیک شرما اور تلک ورما بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر سفیان مقیم 594 پوائنٹس کے ساتھ 11 درجے ترقی کرکے 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی آٹھ درجے ترقی کرکے 26 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ حارث رؤف 4 درجے تنزلی کے ساتھ 28 ویں جبکہ عباس آفریدی 33 ویں نمبر پر آ گئے۔ اسپنر محمد نواز میں نمایاں بہتری آئی ہے 521 پوائنٹس کے ساتھ 15 درجے ترقی کر کے 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ابرار احمد چار درجے تنزلی کے ساتھ 66 ویں اور انجرڈ نائب کپتان شاداب خان نو درجے گر کر 81 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی۔ فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی 16ویں جبکہ نوین الحق 24ویں نمبر پر ہیں۔ اسپنر مجیب الرحمان 27ویں نمبر پر پہنچ گئے، تجربہ کار محمد نبی 26 درجے کی چھلانگ لگا کر 54 ویں اور نوجوان اسپنر نور احمد 49 درجے ترقی کر کے 446 پوائنٹس کے ساتھ 73 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری بولرز رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں، اس کے بعد انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل ہوسین تیسرے نمبر پر ہیں۔
Source: social media
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف میچ اور سیریز جیت لی
فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا