ٹی20 ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 154 رنز بنائے، جواب میں افغانستانی ٹیم 146 بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کے رحمن اللّٰہ گرباز نے 35، عظمت اللّٰہ عمر زئی 30، راشد خان 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں گلبدین نائب 16، محمد نبی 15 اور نور احمد 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلادیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے 3، نوسم احمد، تسکین احمد اور رشاد حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ پہلی اننگز میں بنگلادیش کے تنزید حسن نے 52 رنز بنائے، انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے 26 کی نمایاں باریاں کھیلی جبکہ شمیم حسین 11 اور کپتان لٹن داس 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نور الحسن اور ذاکر علی نے 12،12 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کے نور احمد اور راشد خان نے 2،2 جبکہ عظمت اللّٰہ عمر زئی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ بنگلادیشی ٹیم نے ایونٹ میں 2 میچز میں فتح حاصل کرلی ہے، جس کے بعد اُس کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ رن ریٹ سری لنکا اور افغانستان سے کم ہے، اُسے اگلے مرحلے تک رسائی کےلیے 18 ستمبر کے افغانستان اور سری لنکا کے میچ کے فیصلے تک انتظار کرنا ہوگا۔
Source: Social media
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی