انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیش کی بے دخلی پر پاکستان کرکٹ بورڈ احتجاجاً مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔ پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گفتگو کا امکان ہے۔ پی سی بی نے میگا کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی