Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ بی سی بی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔ بی سی بی ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا، بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں، بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے 3 میچز کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments