احمد آباد، 22 فروری :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا کے سامنے بھارتی بیٹرز ناکام ہو گئے۔ پروٹیز نے میزبان ٹیم کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ ڈیوڈ ملر (63)، ڈیوالڈ بریوس (45) اور ٹرسٹن اسٹبس (ناباد 44) کی شاندار اننگز کے بعد مارکو یانسن (چار وکٹ) اور کیشو مہاراج (تین وکٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مقابلے میں اتوار کو ہندستان کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ 188 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اس نے محض 51 رنز کے اسکور تک اپنی پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ ایشان کشن (صفر)، تلک ورما (ایک)، ابھیشیک شرما (15)، واشنگٹن سندر (11) اور سوریہ کمار یادو 18 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ اس کے بعد شیوم دوبے اور ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 15ویں اوور میں کیشو مہاراج نے ہاردک پانڈیا (18) کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ اسی اوور میں انہوں نے رنکو سنگھ (صفر) اور ارشدیپ سنگھ (ایک) کو آ¶ٹ کر کے ہندوستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ 19ویں اوور میں مارکو یانسن نے شیوم دوبے کو آ¶ٹ کر کے جنوبی افریقہ کو نویں کامیابی دلائی۔ شیوم دوبے نے 37 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے ۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر یانسن نے جسپریت بمراہ (صفر) کو آ¶ٹ کر کے 111 رنز کے اسکور پر بھارتی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور مقابلہ 76 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے چار وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج کو تین وکٹیں ملیں، جبکہ کاربن بوش نے دو اور ایڈن مارکرم نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بّلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری جنوبی افریقہ کی شروعات بھی خراب رہی اور اس نے 20 کے مجموعی اسکور پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ کوئنٹن ڈی کاک (چھ)، کپتان ایڈن مارکرم (چار) اور ریان رکلٹن (سات) رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ایسے مشکل وقت میں ڈیوڈ ملر اور ڈیوالڈ بریوس کی جوڑی نے اننگز کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ کے لیے 93 رنز جوڑ کر جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی کرائی۔ 13ویں اوور میں شیوم دوبے نے ڈیوالڈ بریوس کو آ¶ٹ کر کے اس پارٹنرشپ کو ختم کیا۔ بریوس نے 29 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے ۔ 16ویں اوور میں ورون چکرورتی نے ڈیوڈ ملر کا شکار کیا۔ ملر نے 35 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ 18ویں اوور میں مارکو یانسن (دو) کو ارشدیپ سنگھ نے آ¶ٹ کیا، جبکہ اگلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ نے کاربن بوش (پانچ) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آ¶ٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 187 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 24 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 44 رنز بنائے ۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ورون چکرورتی اور شیوم دوبے نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی