Sports

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہراکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہراکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

احمد آباد، 14 فروری :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 24 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ سے ملنے والا 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میگا کرکٹ ایونٹ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں ٹاپ پر ہے اور اس نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایڈم مارکرم نے 44 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 176 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کے لیے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک کی سلامی جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 62 رنز جوڑے ۔ پانچویں اوور میں لوکی فرگوسن نے کوئنٹن ڈی کاک (14 گیندوں میں 20) کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ریان رکلٹن 11 گیندوں میں (21) اور ڈیوالڈ بریوس 17 گیندوں میں 21 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقہ نے 17.3 اوورز میں تین وکٹوں پر 178 رنز بنا کر مقابلہ سات وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ ایڈن مارکرم نے 44 گیندوں میں آٹھ چوکے اور چار چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آ¶ٹ 86 رنز کی میچ جتوائی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر نے 17 گیندوں میں ناٹ آ¶ٹ 24 رنز بنائے ۔ ڈیوڈ ملر نے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن، جیمی نیشم اور راچن رویندر نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے پہلے آج یہاں مارک چیپ مین (48)، ڈیرل مچل (32) اور فن ایلن (31) کی شاندار اننگز کی مدد سے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 175 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کو 64 کے اسکور تک مارکو یانسن نے ابتدائی تین جھٹکے دیے ۔ ٹم سیفرٹ (13)، راچن رویندر (13) اور فن ایلن (31) رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ چوتھی وکٹ کے طور پر گلین فلپس (ایک) کو کیشو مہاراج نے بولڈ آ¶ٹ کیا۔ ایسے بحرانی وقت میں مارک چیپ مین اور ڈیرل مچل کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ 14 ویں اوور میں مارکو یانسن نے مارک چیپ مین کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ چیپ مین نے 26 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے اڑاتے ہوئے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ اگلے ہی اوور میں لنگی اینگیڈی نے ڈیرل مچل کو اپنا شکار بنا لیا۔ ڈیرل مچل نے 24 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 32 رنز بنائے ۔ کپتان مچل سینٹنر چار رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 175 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ جیمی نیشم نے 15 گیندوں میں 23 رنز کی ناٹ آ¶ٹ اننگز کھیلی۔ میٹ ہنری نو رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ جنوبی افریقہ کے لیے مارکو یانسن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لنگی اینگیڈی، کیشو مہاراج اور کاربن بوش نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments