Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد، یکم فروری: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریفوں، ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج مقابلہ اب نہیں ہو سکے گا۔ پاکستان حکومت نے باضابطہ طور پر اس میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ دونوں ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنے والی تھیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں بنگلہ دیش کی جانب سے ہندستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد اسے ٹورنامنٹ سے نکال کر اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا تھا۔ پاکستان نے آئی سی سی کے اس فیصلے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ہندستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اتوار کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا''اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت، پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2026 میں شرکت کی اجازت دیتی ہے ۔ تاہم، پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو ہندوستان کے خلاف ہونے والے میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔" پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پیر 26 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں ورلڈ کپ میں شرکت اور ہندستان کے خلاف میچ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ محسن نقوی نے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پیر تک متوقع ہے ، جس کا اعلان اب حکومت نے کر دیا ہے ۔ پاکستان کی حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی مشروط اجازت دی ہے ، تاہم واضح کیا ہے کہ پاکستان مقابلے میں ہندوستان کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 15 فروری کو شیڈول تھا، تاہم پاکستانی حکومتی فیصلے کے بعد اس میچ کے انعقاد پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments