Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 6:30 بجے شروع ہونا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے۔ کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ سری لنکا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments