Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی افغانستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا چوتھا میچ چنئی میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ابراہیم زردان اور رحمان اللّٰہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 63 اور صدیق اللّٰہ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بعدازاں نیوزی لینڈ نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ 65 اور گلین فلپس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز 3 میچز ہوئے، پاکستان نے نیدر لینڈ کو، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو جبکہ میزبان بھارت نے امریکا کو شکست دے دی تھی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments