نئی دہلی۔ احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ T20 ورلڈ کپ کے سپر 8 میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اتوار 22 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ صرف ایک میچ نہیں ہے، بلکہ 2024 کے فائنل کا اعادہ ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی ناقابل شکست پوزیشن کو برقرار رکھنے اور سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی کرنا چاہیں گی۔ ہندستانی ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادیو کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہندستان اور جنوبی افریقہ بمقابلہ ہیڈ ٹو ہیڈ) نے اپنے اپنے گروپوں میں چاروں میچ جیتے ہیں۔ اب اتوار کے میچ میں ایک ٹیم کی جیت اور دوسرےکی ہار یقینی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنے گروپ ڈی کے تین میچ احمد آباد کے اسی گراؤنڈ پر کھیلے جبکہ ہندستان نے اپنا آخری گروپ میچ بھی اسی پچ پر ہالینڈ کے خلاف جیتا تھا۔ اس لیے دونوں ٹیمیں یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں جب بھی یہ دونوں ٹیمیں ٹکرائیں ہیں، جوش و خروش اپنے عروج پر رہا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 7 میچوں میں ہندستان کو برتری حاصل ہے۔ ٹیم انڈیا نے 5 میچوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کھاتے میں دو جیت آئی ہیں ۔ احمد آباد کی پچ اکثر اسپنرز اور دھیمے گیند بازوں کو مدد کرتی ہے ۔ جہاں ہندوستان کو کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل کی اسپن جوڑی پر مکمل بھروسہ ہے، وہیں جنوبی افریقہ کو کپتان ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی۔ تاریخ بتاتی ہے کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جب بھی آمنے سامنے ہوئی ہیں ۔ میچ بہت دلچسپ ہوا ہے۔ ایسے میں کرکٹ شائقین ایک سنسنی خیز میچ کی توقع رکھ رہے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی