کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں 'دیا' کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی۔ رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔ دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔ واضح رہے کہ 57 سالہ دنیش فیڈنس سی آئی ڈی میں 'فریڈرکس' کا کردار ادا کیا، دنیش نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔
Source: social media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
بھاگیاشری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی، ماتھے پر 13 ٹانکے لگے
عالیہ بھٹ کی 32 ویں سالگرہ پر رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو کیا وارننگ دی ؟
’انہیں چہرے کی وجہ سے طعنے ملے‘، سوناکشی نے والد کو انڈسٹری میں پیش آنیوالی مشکلات بتادیں
یو یو ہنی سنگھ کے گانے کیخلاف اداکارہ نیتو چندرا عدالت پہنچ گئیں
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت