احمد آباد، 9 فروری: کپتان ایڈن مارکرم (59)، ڈیوڈ ملر (ناٹ آوٹ 39) اور ٹرسٹن اسٹبس (ناٹ آوٹ 34) کی شاندار اننگز کے بعد لنگی اینگیڈی (چار وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے پیر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نویں مقابلے میں کناڈا پر 57 رنز سے جیت حاصل کی۔ کناڈا 214 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری۔ اس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 45 کے اسکور تک اپنے چار وکٹ گنوا دیئے ۔ دلپریت سنگھ (صفر) لنگی اینگیڈی کی پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ تیسرے اوور میں لنگی اینگیڈی نے یوراج سامرا (12) کو آو¶ٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ لنگی اینگیڈی کا تیسرا شکار نکولس کیرٹن (چار) بنے ۔ چھٹے اوور میں کگیسو ربادا نے شریاس مووا (9) کو بولڈ آو¶ٹ کیا۔ 15ویں اوور میں لنگی اینگیڈی نے ہرش ٹھاکر کو آوٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پانچویں کامیابی دلائی۔ ہرش ٹھاکر نے 29 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر 33 رنز بنائے ۔ اٹھارہویں اوور میں مارکو یانسن نے سعد بن ظفر (11) کو آ¶ٹ کیا۔ اگلی ہی گیند پر یانسن نے جسکرن سنگھ (صفر) کو شکار بنایا۔ 20ویں اوور کی پہلی گیند پر کوربن بوش نے نونیت دھالیوال کو آ¶ٹ کر کے کناڈا کو آٹھواں دھچکا دیا۔ دھالیوال نے 49 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ کناڈا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 156 رنز ہی بنا سکی اور 57 رنز سے مقابلہ ہار گئی۔ جنوبی افریقہ کے لیے لنگی اینگیڈی نے چار وکٹ حاصل کئے ۔ مارکو یانسن کو دو وکٹ ملے ۔ کوربن بوش اور کگیسو ربادا نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں کناڈا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اترنے والی جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑے ۔ ساتویں اوور میں دلپریت سنگھ نے کوئنٹن ڈی کاک (25) کو بولڈ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ ایڈن مارکرم کی صورت میں گری، جنہیں اش پٹیل نے آ¶ٹ کیا۔ ایڈن مارکرم نے 32 گیندوں میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ 14ویں اوور میں انش پٹیل نے رائن رِکلٹن کو آ¶ٹ کر کے پویلین بھیجا۔ رائن رِکلٹن نے 21 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 33 رنز بنائے ۔ ڈیوالڈ بریوس چھ رنز بنا کر انش پٹیل کا شکار بنے ۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ ڈیوڈ ملر نے 23 گیندوں میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر ناٹ آ¶ٹ 39 رنز بنائے ۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 19 گیندوں میں 34 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔ کینیڈا کی جانب سے انش پٹیل نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلپریت سنگھ نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی