International

’’ یہ ہولناک اور خطرناک ہے‘‘ : اسرائیلی صدر کا مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد کی مذمت

’’ یہ ہولناک اور خطرناک ہے‘‘ : اسرائیلی صدر کا مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد کی مذمت

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں کو ہولناک اور خطرناک قرار دے دیا اور ان کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں آبادکاروں کے تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ہرزوگ نے کہا کہ مجرموں کے ایک "گروپ" کی طرف سے کیا جانے والا تشدد ریڈ لائن کراس کر رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ہرزوگ نے مزید کہا کہ تمام ریاستی حکام کو اس رجحان کو ختم کرنے اور اسرائیلی ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز کو دن رات مضبوط کرنے کے لیے فیصلہ کن کام کرنا چاہیے۔ ہرزوگ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب درجنوں نقاب پوش اسرائیلی آباد کاروں نے منگل کے روز مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات بیت لیڈ اور دیر شراف پر حملہ کیا اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم سے قبل کئی کاروں اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔ اگرچہ اسرائیلی صدر کا موقف رسمی حد تک ہے تاہم ان کے تبصروں نے آباد کاروں کے تشدد کے حوالے سے سینئر اسرائیلی حکام کی خاموش تنقید میں ایک طاقتور آواز کا اضافہ کیا۔ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ایسے حملوں میں اضافے سے خبردار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ آباد کاروں نے گزشتہ اکتوبر میں مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 264 حملے کیے۔ یہ 2006 میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی جانب سے ان حملوں کا سراغ لگانے کے بعد سے سب سے زیادہ ماہانہ تعداد ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے جمعہ کی شام ایک بیان میں تشدد کی رفتار میں تیزی سے اضافے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی اموات ہوتی اور وہ زخمی ہوتے ہیں اور ساتھ ہی املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔ اوسطا ہر روز ایسے آٹھ حملے ہو رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments