وشاکھاپٹنم، 06 دسمبر:کوئنٹن ڈی کوک (106) کی شاندار سنچری کے باوجود، کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا کی عمدہ گیندبازی(چار-چار وکٹیں) کی بدولت ہندستان نے جنوبی افریقہ کو ہفتہ کے روز تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 270 رنز پر سمیٹ دیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں رائن ریکلٹن (صفر) آوٹ ہو گئے ، جنہیں ارشدیپ نے وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد کپتان ٹیمبا باووما اور کوک نے اننگز کو سنبھالا اور تیز رفتار سے رنز جوڑے ۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت کی۔ 21ویں اوور میں رویندر جڈیجا نے باووما کو آوٹ کرکے اس پارٹنرشپ کا خاتمہ کیا۔ ٹیمبا باووما نے 67 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے ۔ اس کے بعد میتھیو بریٹزکے (24) کو کرشنا نے ایل بی ڈبلیو کیا، اور اسی اوور میں ایڈن مارکرام (1) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ 30ویں اوور میں ہرشیت رانا کی گیند پر کوک نے چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ ہندوستان کے خلاف یہ ان کی ساتویں سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کے معاملے میں سنت جیسوریا کے برابر ہو گئے ۔ نیز ہندوستان میں کسی بھی غیر ملکی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے اے بی ڈی ویلئیرز کے ریکارڈ کی بھی برابری کی۔ 33ویں اوور میں پرسدھ کرشنا نے کوئنٹن کوک کو بولڈ کرکے جنوبی افریقہ کو پانچواں جھٹکا دیا۔ کوک نے 89 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے ۔ اس کے بعد کلدیپ یادو نے 39ویں اوور میں پہلے ڈیوالڈ بریوس (29) اور پھر اسی اوور کی تیسری گیند پر مارکو یانسن (17) کو آ¶ٹ کیا۔ کاربن بوش (9) اور لوننگی اینگیدی (1) کو بھی کلدیپ نے پویلین بھیجا۔ 48ویں اوور کی پانچویں گیند پر پرسدھ کرشنا نے آٹنیل بارٹمین (3) کو بولڈ کرکے جنوبی افریقہ کی اننگز 270 رنز پر ختم کر دی۔ ہندستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے 41 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرسدھ کرشنا نے بھی چار وکٹ لیے ۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا نے ایک-ایک وکٹ حاصل کی۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی