فیصل آباد: کوئنٹن ڈی کاک کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 270 رنز کا ہدف 40.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 119 گیندوں پر 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ ٹونی ڈی زورزی 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، پریٹورئیس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میتھیو بریٹز17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 269 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں 90 رنز بنائے، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان علی آغا نے 110 گیندوں پر 69 رنز بنائے، صائم ایوب 66 گیندوں پر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 59 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے نندرے برگر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نقبایو مزی پیٹر نے تین اور کوربن بوش نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی