Sports

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دیدی

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دیدی

پاکستان نے ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 147 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ فخر زمان نے 45، صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان علی آغا 1، بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ اس سے قبل برائن بنیٹ کے 49 اور کپتان سکندر رضا کے ناٹ 34 رنز کی بدولت زمبابوے نے اسکور بورڈ پر147 رنز اسکور بورڈ پر سجائے تھے۔ گرین شرٹس کے محمد نواز نے 2، شاہین آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments