ٹی 20 ورلڈ کپ 8ویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی جانب سے دیا جانے والا 104 رنز کا ہدف زمبابوے نے باآسانی 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر برائن برینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے، کپتان سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ عمان کی جانب سے سفیان محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل عمان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوئی، ونایک شکلا 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سفیان محمود نے 25 رنز بنائے، ندیم خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی اور بریڈ ایونز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو باآسانی 73 رنز سے شکست دی تھی، اٹلی کی ٹیم 208 رنز کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ مائیکل لیسک کو 5 گیندوں پر 20 رنز بنانے اور 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی