Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ سُپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ سُپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

کینڈی(22 فروری ): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مقابلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکن ٹیم 147 رنز کے تعاقب میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ول جیکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیام ڈاسن، عادل رشید اور جوفراآرچر نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ کپتان داسن شاناکا نے 30 رنز ناکافی ثابت ہوئے، 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوئے۔ انگلینڈ نے پہلے کھیل کر 146 رنز بنائے تھے، اس نے سری لنکا کے خلاف مسلسل 12ویں کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا آغاز مایوس کن رہا۔ وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر صرف 7 رنز بنا کر دونتھ ویلالگے کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ پاور پلے کے فوراً بعد جیکب بیتھل بھی 3 رنز بنا کر مہیش تھیکشنا کا شکار بنے، جس سے انگلش ٹیم 32 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ ٹام بینٹن بھی صرف 6 رنز بنا سکے اور کپتان داسن شناکا کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ اوپنر فل سالٹ نے ایک اینڈ سے مزاحمت جاری رکھی اور کپتان ہیری بروک کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، تاہم ہیری بروک 14 رنز بنا کر ویلالگے کی دوسری وکٹ بن گئے۔ فل سالٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آٹھویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ سیم کرن 11 اور لیام ڈاؤسن 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ول جیکس نے آخر میں 21 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی لیکن دلشان مدوشنکا نے انہیں اور جوفرا آرچر کو ایک ہی اوور میں آؤٹ کر کے انگلینڈ کی کمر توڑ دی۔ عادل رشید 1 اور جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دونتھ ویلالگے سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان مدوشنکا اور مہیش تھیکشنا نے 2، 2 جبکہ دشمنتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments