Sports

ہندستان کی شاندار واپسی، زمبابوے کو 72 رنز سے ہرایا، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

ہندستان کی شاندار واپسی، زمبابوے کو 72 رنز سے ہرایا، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

چنئی،26 فروری:) ہندستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 'کرو یا مرو' مقابلے میں زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 72 رنز سے شکست دے دی ہے ۔ پہلے بلے بازوں کے ریکارڈ ساز 256 رنز اور پھر ارشدیپ سنگھ کی بہترین بالنگ نے ہندستان کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندستان نے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے ۔ 257 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 184 رنز ہی بنا سکی۔ زمبابوے کے اوپنر برائن بینیٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور محض 59 گیندوں پر 97 رنز (8 چوکے ، 6 چھکے ) کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، لیکن دوسرے اینڈ سے تعاون نہ ملنے کے باعث وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکے ۔ سکندر رضا نے 31 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی ارشدیپ کا شکار بن گئے ۔ ارشدیپ فتح کے اہم ستون رہے جنہوں نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں سکندر رضا اور ریان برل کو آ¶ٹ کر کے زمبابوے کی کمر توڑ دی۔ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور شیوم دوبے نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کر کے بالنگ اٹیک کو مضبوط بنایا۔ اس سے قبل ہندوستانی بلے بازوں نے چنئی کے میدان پر چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ 256 رنز اسکور بنایا تھا۔ ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی اور ہاردک پانڈیا کی ناقابلِ شکست نصف سنچری کی بدولت زمبابوے کو جیت کے لیے 257 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملا ہے ۔ زمبابوے کے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کے فیصلے کو ہندوستانی بلے بازوں نے غلط ثابت کر دیا۔ ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رنز جوڑے ۔ سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے محض 30 گیندوں پر 55 رنز (4 چوکے ، 4 چھکے ) بنا کر اننگز کو رفتار فراہم کی۔ ایشان کشن نے 38 اور کپتان سوریا کمار یادو نے صرف 13 گیندوں پر 33 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اننگز کے آخری لمحات میں ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے زمبابوے کے با¶لرز کی لائن اور لینتھ بگاڑ کر رکھ دی۔ ہاردک نے صرف 23 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے ۔ تلک نے محض 16 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مجموعے کو 256 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ زمبابوے کے بالرز ہندوستانی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے ۔ کپتان سکندر رضا، بلیسنگ موزارابانی، رچرڈ نگاراوا اور ٹی مپوسا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، لیکن رنز کی رفتار روکنے میں ناکام رہے ۔ ہاردک پانڈیا مین آف دی میچ قرار پائے ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments