بنگلور، 6 فروری: ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انڈیا اے نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے نمیبیا کو 130 رنز کے بڑے فرق سے پچھاڑ دیا۔ ریان پراگ کی شاندار نصف سنچری اور گیند بازوں کی تباہ کن کارکردگی کی بدولت نمیبیا کی پوری ٹیم محض 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انڈیا اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، حالانکہ آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور اوپنرز پریانش آریہ (5) اور ارویل پٹیل (14) جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد ریان پراگ اور نمن دھیر نے محاذ سنبھالا۔ریان پراگ (69 رنز) نے صرف 39 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے برق رفتار اننگز کھیلی۔نمن دھیر (39 رنز) نے پراگ کا بھرپور ساتھ دیا اور تیسری وکٹ کے لیے 111 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ آخر میں آشوتوش نے 21 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 198 رنز تک پہنچا دیا۔نمیبیا کی جانب سے ایرارڈ ایراسمس، روبن ٹرمپلمین اور میکس ہنگو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 199 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ہندوستانی گیند بازوں نے ایسی نپی تلی بالنگ کی کہ نمیبیا کی پوری اننگز صرف 12.1 اوورز میں ختم ہوگئی۔نمیبیا کے صرف دو بلے باز، ڈائلن لیچر (22) اور جان فرائلنک (12) ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے ۔ باقی تمام کھلاڑیوں نے مایوس کن کارکردگی دکھائی۔انڈیا اے کے گیند بازوں نے اجتماعی کوشش سے یہ فتح یقینی بنائی۔گورجپنیت سنگھ، مینک یادو، اشوک شرما اور وپرج نگم نے بہترین لائن و لینتھ برقرار رکھتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آیوش بڈونی اور روی بشنوئی نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی