Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ماہ قبل شاہین آفریدی زخمی، کیا میگا ایونٹ کھیل سکیں گے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ماہ قبل شاہین آفریدی زخمی، کیا میگا ایونٹ کھیل سکیں گے؟

آسٹریلیا : بی بی ایل کھیلنے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ماہ قبل گھنٹے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی فیلڈنگ کے دوران ایسے وقت زخمی ہوئے ہیں، جب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں صرف ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے اور انہیں میدان چھوڑ کر واپس جانا پڑا۔ بگ بیش لیگ کی جانب سے ایک پر جاری ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو لنگڑاتے ہوئے فیلڈ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ انجری کی نوعیت کا حتمی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 29 جنوری سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ گرین شرٹس اس سے قبل تین ٹی 20 میچوں کی سیریز سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ 2022 میں بھی شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور طویل عرصہ تک کھیل کے میدان سے باہر رہے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments