Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کا میچ آج

ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کا میچ آج

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کولکتہ میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں ناقابل شکست ٹیم کے طور پر داخل ہوئی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ نے اپنے تمام 4 میچز میں فتح حاصل کی، اُس نے نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کو مات دی۔ سُپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست سے دو چار کیا۔ ان تمام کامیابیوں کے باوجود جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک خامی یہ ہے کہ وہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنا ردھم کھو بیٹھتی ہے اور فیورٹ ہونے کے باوجود ایونٹ سے آؤٹ ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جس نے پہلے مرحلے میں 3 میچز جیتے جبکہ سُپر ایٹ مرحلے میں ایک، ہارا، ایک جیتا اور ایک غیرفیصلہ کن رہا، اُن کی ٹیم کی خاص بات آل راؤنڈرز کی بھرمار ہے، جن میں ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، میک کونچی اور چیپمین شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments