Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا، محسن نقوی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے طویل ملاقات کے بعد محسن نقوی سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔ محسن نقوی نے ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم کو آئی سی سی سے معاملات پر بریفنگ دی، اس موقع پر شہباز شریف نے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت سے متعلق اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور اُس کا کیس دنیا بھر میں بھرپور انداز میں پیش کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments