لاہور (2 مارچ : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا خمیازہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھاری جرمانے کی صورت دینا ہوگا۔ آئی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں ہی باہر ہو گئی اور خالی ہاتھ وطن واپس لوٹ رہی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی ان کے گلے پڑ گئی اور پی سی بی نے اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر ایٹ سے باہر ہونے پر کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ اگر میدان میں پرفارمنس دو گے تو مراعات ملیں گی۔ دوسری جانب ورلڈ کپ میں کارکردگی نہ دکھانے پر پاکستانی ٹیم کی ایک بار پھر سرجری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں کو ٹی 20 سے ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر سپر ایٹ تک تو رہا، مگر بدترین کارکردگی کے ساتھ۔۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم بڑی ٹیموں کے خلاف ایک میچ بھی نہ جیت سکی جب کہ آخری میچ سری لنکا کے خلاف بھی ہارتے ہارتے بچی۔ گرین شرٹس افتتاحی میچ میں نیدرلینڈ جیسی ٹیم سے اپ سیٹ شکست سے بال بال بچے۔ پاک بھارت ٹاکرے کا نتیجہ وہی رہا جو حالیہ کچھ برسوں سے ہے، یعنی پاکستان ٹیم میچ ہاری۔ ایشیا اور نمیبیا کو زیر کرنے کے بعد سپر ایٹ تک پہنچی۔ سپر ایٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ بارش کی نذر ہوا اور انگلینڈ سے بھی میچ ہار کر ایک بار پھر اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوئے۔ تاہم سری لنکا سے جیت کے باوجود رن ریٹ نہ ہونے پر ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہوئی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی