Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ تیار ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  سلمان آغا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ تیار ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ تیار ہو چکا ہے۔ پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کامبی نیشن مل گیا اور اسکواڈ تیار ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اس ٹیم میں اب کوئی زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی۔ جو کامبی نیسشن ہے، اس کو ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ موقع دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان میرا ہدف ہے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بناؤں۔ ہم درست سمت پر ہیں، لیکن کئی چیزیں اب بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سلمان آغا نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی پریشر کا کام ہے۔ شروع میں بہت مسائل ہوئے، اب بیٹنگ اور کپتانی کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments