لاہور : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا اہم کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ طویل عرصہ بعد بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ پیسر حارث رؤف اور سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اسکواڈ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کیلیے ٹیم بنائی ہے۔ سری لنکا کی کنڈیشنز کے حساب سے بابر اعظم اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک جیسی چوائس نہیں ہو سکتی۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیسٹ سے بہت مختلف ہے۔ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے کوئی تجربہ نہیں کیا، یہ سب وہی کھلاڑی ہیں جو کھیلتے آ رہے ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا سینئر کھلاڑی ہیں اور گزشتہ چار پانچ سال سے بہتر پرفارم کر رہے ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ چیلنجنگ ہوگا اور اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ پچھلے ٹورنامنٹس میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ سری لنکا میں زیادہ ہائی اسکورنگ کرکٹ نہیں ہوتی، ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے وہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگا۔ سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان، فہیم اشرف، خواجہ نافع، سلمان مرزا، عثمان طارق اور عثمان خان۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 آئندہ ماہ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا جب کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر قائم رہنے کے بعد اس کو ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی جگہ گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا ہے۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی