Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان ایڈن مارکرم 46 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، دوسرے اینڈ سے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے ان کا خوب ساتھ دیا اور 24 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ریال ریکلٹن بھی 24 گیندوں پر 45 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیل کر 8 وکٹوں پر 176 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ رماریو شیفرڈ نے نویں نمبر پر نصف سنچری اسکور کی جو رائیگاں گئی، جیسن ہولڈر نے 49 اور برینڈن کنگ نے 21 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی ان گیدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کاگیسو ربادا اور کوربن بوش نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments