Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جارج ڈوک ریل کے 41 رنز رائیگاں گئے، لورکن ٹکر نے 21 رنز بنا سکے، کپتان پال اسٹرلنگ ایک رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو کھونیمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ مارکوس اسٹونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، میٹ رینشا اور جوش انگلس 37، 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیمرون گرین نے 21 رنز بنائے، گلین میکسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کوپر کونولی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک ادائر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جارج ڈوک ریل اور ہیری ٹیکٹر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments