ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے عمان کی جانب سے دیا جانے والا 105 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 10ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ٹریوس ہیڈ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان مچل مارش نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جوش انگلس 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ عمان کی جانب سے شکیل احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل عمان کی ٹیم 16.2 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 105 رنز کا ہدف دیا تھا۔ وسیم علی 32 او رکپتان جتیندر سنگھ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 21 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل اور زیویئر بارٹ لیٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے سے باہر ہوچکی ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی