Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ، اٹلی کو ہرا کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ، اٹلی کو ہرا کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم آخری اوور میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بین مننیتی کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 رنز بنائے، جسٹن موسکا 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ہیری 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور اٹلی کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ول جیکز نے 22 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، ٹام بینٹن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فل سالٹ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیم کرن نے 25 رنز بنائے۔ اٹلی کی جانب سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کریشن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments