Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ 17ویں میچ میں اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے نیپال کی جانب سے دیا جانے والا 124 رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ اوپنر جسٹن موسکا نے 44 گیندوں پر 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انتھونی موسکا نے 62 رنز بنائے۔ نیپال کی جانب سے کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔ اس سے قبل نیپال اور اٹلی کے درمیان مقابلہ جاری ہے، نیپال نے اٹلی کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اٹلی اور نیپال کی ٹیمیں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں، ایونٹ کے اس اہم معرکے میں اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم 19.3 اوور میں 123 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اٹلی اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، دونوں ٹیمیں اس سے قبل کبھی اس فارمیٹ میں مدمقابل نہیں ہوئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments