سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری 2026 سے شروع ہوگا، جس کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔ ہربھجن سنگھ نے حیران کن طور پر دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو اپنی پسندیدہ ٹیموں میں شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پاس مضبوط ٹیم ہونے کے باوجود اس بار سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم مقامی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے اور یہی چیز اسے دیگر ٹیموں پر برتری دیتی ہے، تاہم ہربھجن کے مطابق بھارت کی کامیابی کا دار و مدار اس بات پر ہوگا کہ وہ ورلڈ کپ کے دباؤ کو کس حد تک بہتر انداز میں سنبھال پاتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے بھارت کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو بھی سیمی فائنل کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جبکہ چوتھی ٹیم کے طور پر افغانستان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز (2012 اور 2016 کی فاتح) کو بھی اپنی فہرست سے باہر رکھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی