کولمبو، 10 فروری: صاحبزادہ فرحان (73) اور بابر اعظم (46) کی شاندار اننگز کے بعد عثمان طارق (تین وکٹیں) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ کے 12ویں مقابلے میں امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے دی۔191 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی امریکہ کی ٹیم کی جانب سے اینڈریس گوس اور جہانگیر کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 42 رنز جوڑے ۔ پانچویں اوور میں محمد نواز نے اینڈریس گوس (13) کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد کپتان موناک پٹیل (تین) اور جہانگیر کو شاداب خان نے اپنا شکار بنایا۔ جہانگیر نے 34 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ 16ویں اوور میں عثمان طارق نے ملند کمار (29) کو آ¶ٹ کیا۔ 19ویں اوور میں عثمان طارق نے ہرمیت سنگھ (چھ) کو آ¶ٹ کر کے امریکہ کو چھٹا جھٹکا دیا اور اسی اوور میں انہوں نے محمد محسن (صفر) کو بھی آ¶ٹ کیا۔ امریکہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 158 رنز ہی بنا سکی۔ شبھم رانجنے 20ویں اوور میں آٹھویں وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ، انہوں نے 30 گیندوں میں 51 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کو دو وکٹیں ملیں۔ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل، امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بّلے بازی کے لیے اترنے والی پاکستان کی ٹیم کے لیے صائم ایوب (19) اور صاحبزادہ فرحان نے پہلی وکٹ کے لیے 54 رنز بنائے ۔ شیڈلے وان شالکویک نے صائم ایوب اور کپتان آغا سلمان (ایک) کو ایک ہی اوور میں آ¶ٹ کیا۔ اس کے بعد بابر اعظم (46) اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت ہوئی۔ صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں میں چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے 12 گیندوں میں 30 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان نے 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 190 رنز کا اسکور بنایا ۔ امریکہ کے لیے شیڈلے وان شالکویک نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی