زمبابوے نے ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ میں آج ایک بار پھر الٹ پھیر کر پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ آسٹریلیا کو شکست دے کر سبھی کو ششدر کرنے والی سکندر رضا کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلہ میں آج میزبان سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ’سپر-8‘ میں شاہانہ انداز میں انٹری ماری۔ اس فتح کے ساتھ زمبابوے نے یہ پیغام بھی دنیائے کرکٹ، خاص طور سے آسٹریلیائی مداحوں کو دے دیا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بارش کو ’قصوروار‘ ٹھہرانے والے زمبابوے کو ’کمزور‘ نہ سمجھیں۔ دراصل زمبابوے اور آئرلینڈ مقابلہ میں بارش کے سبب دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا تھا۔ آسٹریلیا امید لگائے بیٹھا تھا کہ زمبابوے کو آئرلینڈ شکست دے اور سری لنکا تو زمبابوے کو شکست دے ہی دے گی۔ اس طرح زمبابوے کے 4 پوائنٹس رہتے اور آسٹریلیا اپنے 2 پوائنٹس میں عمان سے جیت حاصل کر 2 مزید پوائنٹس جوڑ لیتی ہے۔ یعنی زمبابوے اور آسٹریلیا کے 4-4 پوائنٹس ہو جاتے، پھر اچھا رَن ریٹ قائم کر آسٹریلیا سپر-8 میں داخل ہونے کو پُرامید تھی۔ لیکن زمبابوے-آئرلینڈ میچ رَد ہونے سے زمبابوے کے 5 پوائنٹس ہو گئے اور آسٹریلیا کو لیگ مرحلہ میں ہی باہر ہونا پڑا۔ اب زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے کر ثابت کر دیا کہ آئرلینڈ سے ٹیم مچ ہار جاتی، تب بھی سپر-8 میں پہنچنا ممکن تھا۔ بہرحال، آج زمبابوے کے سلامی بلے باز برائن بینیٹ 48 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 63 رن، اور کپتان سکندر رضا کے طوفانی 26 گیندوں پر 45 رن کی بدولت ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر ’گروپ بی‘ میں 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ کولمبو میں کھیلے گئے آج کے اس مقابلہ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنائے تھے۔ جواب میں زمبابوے نے 3 گیندیں باقی رہتے محض 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنا دیے۔ ٹیم کو جب جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی، بینیٹ نے تیکشنا کی گیند پر 4 رن بنا کر ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔ سکندر رضا کو ان کی بہترین بلے بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی