وزیراعظم اسرائیل بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل نے واضح کر دیا ہے کہ حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیے جانے سے پہلے غزہ میں تعمیرِ نو نہیں کی جائے گی۔
نیتن یاہو کے دفتر نے ان رپورٹس کی بھی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی فوج تعینات کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی یہ رپورٹ کیا۔
اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی کے اواخر میں اپنے منصوبے کے حوالے سے پیش رفت کو ’’بڑی پیش رفت‘‘ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں اس پر عمل درآمد کی کوششیں تعطل کا شکار ہوگئیں، کیونکہ اسرائیل اور حماس دونوں اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس نے روڈ میپ پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم وہ اس کے نفاذ کو اسرائیلی فوج کے انخلا اور حملے روکنے سے مشروط کرتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکومت حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیے جانے سے پہلے غزہ کی تعمیرِ نو شروع کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں مجوزہ امن فوج کی معاونت کے لیے 20 کروڑ 63 لاکھ ڈالر سے زائد مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
جنگ سے تباہ ہونے والے غزہ کی تعمیرِ نو کے منصوبے کے تحت یہ امریکہ کی جانب سے پہلی بڑی مالی معاونت ہوگی۔
30 جولائی کی تاریخ والے دو نوٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو بتایا کہ وہ مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے سازوسامان، بنیادی ڈھانچے، گاڑیوں اور آپریشنل اخراجات کی مد میں 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments