کولکاتا، 20 اگست :مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے جمعرات کو شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھٹال، آرام باغ اور سبانگ کے علاقوں کا فضائی سروے کیا اور متاثرہ علاقوں میں جاری بچا¶ اور راحت کاری کا جائزہ لینے کے ساتھ معاوضے کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبانگ میں سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے دو افراد کے اہل خانہ کو نو، نو لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ''اب تک کے ابتدائی اندازے کے مطابق سیلاب سے تقریباً 3,200 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ ریاستی حکومت ان تمام خاندانوں کو 30 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔''
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے پنگلا، لانگال کاتا سے دوبراج پور، موئنا، بکچا سے گروگرام اور محمد پور سمیت سیلاب سے متاثرہ کئی علاقوں کا فضائی سروے کیا، جس میں انہیں نصف گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔
انہوں نے سبانگ کی پانچ گرام پنچایتوں، بھگوان پور کی چار، موئنا کی ایک اور پٹاش پور-I کی گوکل نگر گرام پنچایت کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
اس کے بعد مسٹر ادھیکاری نے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ، چیف میڈیکل آفیسر، ضلع پریشد کے نمائندے اور آب پاشی، محکمہ صحتِ عامہ اور بجلی کے محکموں کے سینئر افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں تقریباً سات سے آٹھ ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔
مسٹر ادھیکاری نے متاثرہ علاقوں کے انچارج وزیر مملکت کو ہدایت دی کہ وہ اس وقت تک سیلاب زدہ علاقے میں موجود رہیں جب تک ہر متاثرہ خاندان محفوظ طریقے سے اپنے گھر واپس نہ پہنچ جائے اور فصل بیمہ کے اہل کسانوں کی درست فہرست تیار نہ ہوجائے ۔
وزیر اعلیٰ نے فضائی سروے اور جائزہ اجلاس کے بعد بتایا کہ سبانگ اور آس پاس کے پانچ سے چھ گرام پنچایت علاقوں میں تقریباً 50 ہزار افراد سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔
تقریباً 4,000 سے 5,000 افراد کو راحتی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے ، جبکہ سیلاب میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ مسٹر ادھیکاری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پہلے ہی سروے مکمل کرچکی ہے اور راحت و بازآبادکاری کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی حکومت نے طویل عرصے سے زیر التوا ''گھٹال ماسٹر پلان'' کو نافذ کرنے کی سمت بھی ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے میں بار بار آنے والے سیلاب کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنا ہے ۔
وزیر اعلیٰ کے دورے سے عین قبل ریاستی کابینہ نے اس منصوبے کے لیے ضروری زمین 24.5 کروڑ روپے کی لاگت سے حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
Source: Admin
11 months ago
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
5 months ago
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
5 months ago
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
11 months ago
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
10 months ago
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
11 months ago
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
11 months ago
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
5 months ago
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
5 months ago
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
11 months ago
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
10 months ago
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
11 months ago
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
11 months ago
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
11 months ago
کیننگ میں چور ہونے کے شبہ میں موب لنچنگ میں نوجوان کی موت
11 months ago
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
8 months ago
ہزاروں لوگ سروں پر اینٹیں اٹھائے بابری مسجد کی تعمیر کے لئے بیل ڈانگہ پہنچ رہے ہیں
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments