فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا 1 رکن ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
فرانسیسی فضائیہ کے مطابق طیارہ منگل کی رات گرینچ معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے نینسی کے مضافات میں واقع ایئر بیس کے قریب گرا۔
فضائیہ کے ترجمان کرنل ڈیوڈ پاپالارڈو نے بتایا ہے کہ بظاہر عملے کا ایک رکن طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
ترجمان کے مطابق طیارے میں ایک زیرِ تربیت نوجوان پائلٹ اور ایک تجربہ کار اسلحہ افسر سوار تھے، ایک ڈرون کے ذریعے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے اور امدادی اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 2 نشستوں والا میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ 1993ء میں فرانسیسی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا، فرانس نے اسے 1999ء میں کوسوو، 2011ء میں لیبیا، افغانستان، عراق، شام اور افریقا کے ساحلی خطے میں فوجی کارروائیوں کے دوران استعمال کیا۔
فرانس نے حال ہی میں اپنے میراج 2000 ڈی طیاروں کی جدید کاری کا پروگرام مکمل کیا ہے اور ان طیاروں کو 2030ء کی دہائی تک استعمال میں رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا 1 رکن ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ فرانسیسی فضا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments