Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالرز کے ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا عزم

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالرز کے ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا عزم
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالرز کے ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا عزم — September 17, 2026
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اسرائیل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے مجوزہ 2.8 ارب ڈالرز کے اسلحہ پیکیج کو روکنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ غزہ میں جاری تشدد کے دوران امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے فوجی کارروائیوں کی مالی معاونت کیوں کی جا رہی ہے؟

وان ہولن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے 2.8 ارب ڈالرز کے بم ایک ایسی حکومت کو بھیج رہی ہے جس کی قیادت ایک مطلوب جنگی مجرم کر رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ایک طرف نیتن یاہو غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری جانب ان امریکی شہریوں کے لیے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جو ان کی نگرانی میں ہلاک ہوئے، یہ امریکا فرسٹ کیسے ہے؟

امریکی سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ قانون ساز اس اسلحہ پیکیج کو روکنے کے لیے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالرز کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دی ہے، ان امریکی ہتھیاروں میں تقریباً 1 ٹن وزنی 40 ہزار بم بھی شامل ہوں گے۔

یہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فروخت کی جانے والی سب سے بڑی اسلحے کی کھیپ میں سے ایک ہے۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اسرائیل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے مجوزہ 2.8 ارب ڈالرز کے اسلحہ پیکیج کو روکنے کا عزم ظاہر کر دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn