Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

”میں صرف بھتہ دینے نہیں آیا، اصلاحات کرنے آیا ہوں“، اناپورنا دیوس پر وزیر اعلیٰ شوبھندو کا اعلان

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

”میں صرف بھتہ دینے نہیں آیا، اصلاحات کرنے آیا ہوں“، اناپورنا دیوس پر وزیر اعلیٰ شوبھندو کا اعلان
”میں صرف بھتہ دینے نہیں آیا، اصلاحات کرنے آیا ہوں“، اناپورنا دیوس پر وزیر اعلیٰ شوبھندو کا اعلان — September 17, 2026
”میں صرف بھتہ دینے نہیں آیا، اصلاحات کرنے آیا ہوں“، اناپورنا دیوس پر وزیر اعلیٰ شوبھندو کا اعلان
اناپورنا دیوس کی تقریب میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف بھتہ دینے نہیں آئی بلکہ اصلاحات کرنے آئی ہے۔ جمعرات کو بیدھان نگر کے کتاب میلہ احاطے میں منعقدہ تقریب میں مختصر خطاب کے دوران انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے سے لے کر کم عمری کی شادی، منشیات سے پاک مغربی بنگال اور خواتین کو مالی امداد سمیت کئی موضوعات کا ذکر کیا۔ تاہم اپنے مختصر خطاب میں شوبھندو نے ایک بار بھی سابق وزیر اعلیٰ کا نام نہیں لیا۔
شوبھندو نے کہا، ”ہم نشے سے پاک مغربی بنگال بنائیں گے۔ سب کو آگے آنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم کم عمری کی شادی اور کم عمری میں بچوں کی پیدائش کو روکنے کے لیے آئے ہیں۔ یہ حکومت صرف بھتہ دینے نہیں آئی۔ اصلاحات کرنے آئی ہے۔“
وزیر اعلیٰ کی تقریر میں خواتین کی سلامتی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے ان چار ماہ میں سب سے پہلا کام یہ کیا ہے کہ ماو¿ں اور بہنوں پر جو مظالم ہوئے ہیں، ان کے لیے ہم نے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اگر ظلم ہوا تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا عزم ہے۔“

”میں صرف بھتہ دینے نہیں آیا، اصلاحات کرنے آیا ہوں“، اناپورنا دیوس پر وزیر اعلیٰ شوبھندو کا اعلان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn