Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سکم میں رنگیت اور تحفظ کا جشن، دریا ہوگا مہمانِ خصوصی

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سکم میں رنگیت اور تحفظ کا جشن، دریا ہوگا مہمانِ خصوصی
سکم میں رنگیت اور تحفظ کا جشن، دریا ہوگا مہمانِ خصوصی — September 17, 2026
سکم میں رنگیت اور تحفظ کا جشن، دریا ہوگا مہمانِ خصوصی
اس ماہ کے آخر میں سکم میں منعقد ہونے والے ایک منفرد تین روزہ فیسٹیول میں ایک دریا مہمانِ خصوصی ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد محض جشن منانا نہیں بلکہ ماہی گیری سے وابستہ افراد کی جانب سے رنگیت دریا اور اس کے کناروں پر رہنے والی برادریوں کو کچھ واپس دینے کی کوشش بھی ہے۔سکم اینگلرز ایسوسی ایشن (SAA)، جو اس سال اپنی سلور جوبلی منا رہی ہے، 25 سے 27 ستمبر تک جوریتھانگ شہر کے قریب رنگیت دریا کے کنارے پہلے ”چربیری ریور فیسٹ“ کا انعقاد کرے گی۔
یہ فیسٹیول تحفظِ ماحول اور تفریح کو ایک ساتھ جوڑے گا، جس میں مچھلی پکڑ کر دوبارہ دریا میں چھوڑنے والی اینگلنگ، دریا کنارے کیمپنگ، مٹی کے برتن بنانا، مانگا آرٹ، فوٹوگرافی، پرندوں کا مشاہدہ، مشروم کی تلاش، شاعری، کھانا پکانے اور بیکری کے سیشن، تائی چی اور چی گونگ (روایتی چینی ذہن و جسم کی مشق)، کہانی سنانے، لائیو میوزک اور الاو¿ جیسے پروگرام شامل ہوں گے۔چربیری میں ”دی ریور پک“ کے نام سے کمیونٹی کی جانب سے دریا کی صفائی کی مہم بھی چلائی جائے گی۔اس پروگرام کا مرکزی حصہ ”چربیری مہسیر چیلنج“ ہوگا، جو مچھلی پکڑنے اور دوبارہ دریا میں چھوڑنے پر مبنی مقابلہ ہے۔ اس میں پکڑی جانے والی ہر مچھلی کو دوبارہ دریا میں چھوڑ دیا جائے گا۔ مہسیر ایک ایسی مچھلی ہے جو پہاڑی دریاو¿ں میں عام طور پر پائی جاتی ہے۔
سکم اینگلرز ایسوسی ایشن (SAA) کے ادے چندر رائے نے بتایا کہ اس خیال نے اس وقت جنم لیا جب تنظیم کے ارکان نے اپنی تنظیم کے 25 سال مکمل ہونے پر خود احتسابی کی۔رائے نے کہا، ”ہم اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ جیسی جگہوں پر بھی ان کے دریاو¿ں اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے جاتے ہیں۔ اپنی تنظیم کے سلور جوبلی سال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہم نے خود سے سوال کیا کہ کیا ہم خود غرضی کا مظاہرہ کر رہے ہیں؟ ہم اپنے پیچھے کیا چھوڑ رہے ہیں اور اگلی نسل کے لیے کیا محفوظ کر رہے ہیں؟“آخرکار اس سوال نے ایسوسی ایشن کو انفرادی سطح کی تحفظاتی سرگرمیوں سے آگے بڑھ کر رنگیت دریا کے کنارے ایک پائیدار اینگلنگ اور ایکو ٹورزم مقام تیار کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا۔

سکم میں رنگیت اور تحفظ کا جشن، دریا ہوگا مہمانِ خصوصی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn