Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکی فوجیوں کے موبائل کے استعمال سے ایران کو معلومات ملنے کا انکشاف

امریکی فوجیوں کے موبائل کے استعمال سے ایران کو معلومات ملنے کا انکشاف

مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ فوجیوں کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے سے ایران کو امریکی اڈوں پر حملوں کے نتائج کا تقریباً فوری اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے 28 جولائی کو فوجیوں کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ایران صحافیوں کی رپورٹس اور امریکی فوجیوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپنے حملوں کی کامیابی یا ناکامی کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایڈمرل بریڈ کوپر نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل سیکیورٹی کے اصولوں پر مزید سختی سے عمل کریں، تاہم خط میں کسی مخصوص اقدام کا ذکر نہیں کیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن میں تعینات بعض امریکی فوجیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ان کے موبائل فون تحویل میں لیے جا سکتے ہیں، جبکہ ایک اور ذریعے کے مطابق پورے خطے میں بھی اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹموتھی ہاکنز نے کہا ہے کہ یہ پیغام فوجیوں کو آپریشنل سیکیورٹی کی اہمیت یاد دلانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ماہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک امریکی فوجی نے ایران کے حملے کے دوران اردن کے موفق السلطي ایئر بیس پر بنکر کی جانب جاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔ ایڈمرل کوپر کے مطابق یہ ویڈیو میٹا اسمارٹ گلاسز سے بنائی گئی تھی اور اس سے ایران کو فوجیوں کی پوزیشن اور ردعمل سے متعلق معلومات مل سکتی ہیں۔ ایڈمرل کوپر نے کہا کہ اگر ایسی معلومات عام نہ ہوں تو ایران کے لیے یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ اس کے حملے ہدف پر لگے یا نہیں، لیکن عوامی طور پر دستیاب تصاویر، ویڈیوز اور رپورٹس ایران کو بغیر کسی قیمت کے جنگی نقصان کا جائزہ فراہم کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی محکمۂ دفاع سیکیورٹی خدشات کے باعث حملوں اور فوجی نقصانات کی تفصیلات محدود رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments