Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا ایران جنگ میں شدت، تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BJP SARKAR SE SAWAL KARNE PAR DELHI POLICE NE JOURNALIST KO DETAIN KARKE PEETA? SHAHEEN KHAN KA BADA ILZAM

امریکا ایران جنگ میں شدت، تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
امریکا ایران جنگ میں شدت، تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی — September 09, 2026
امریکا اور ایران جنگ میں مزید شدت آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں ممکنہ خلل کے خدشات بڑھنے لگے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد بدھ کو ابتدائی کاروبار میں خام تیل کی قیمت 1 ڈالر سے زیادہ بڑھ گئی۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 99.49 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 1.72 فیصد اضافے کے بعد 94.63 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ میں شدت کے باعث خام تیل کی قیمت تیزی سے 100 ڈالرز فی بیرل کی اہم حد کے قریب پہنچ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست کے آغاز سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکا کے ایرانی ٹینکروں پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی جانب سے خلیج میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد ہوا۔

امریکا اور ایران جنگ میں مزید شدت آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں ممکنہ خلل کے خدشات بڑھنے لگے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن میں اضافہ ہوا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn