International

امریکی دفاعی خفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں بھارتی نژاد ماہرِ حکمتِ عملی ایشلے ٹیلس گرفتار

امریکی دفاعی خفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں بھارتی نژاد ماہرِ حکمتِ عملی ایشلے ٹیلس گرفتار

واشنگٹن، 15 اکتوبر 2025: امریکی وزارتِ انصاف کے مطابق بھارتی نژاد خارجہ پالیسی ماہر ایشلے ٹیلس کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے کہ ان کے گھر سے امریکی دفاع سے متعلق ایک ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ 64 سالہ ایشلے ٹیلس، جو امریکی اور جنوبی ایشیائی امور کے ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں، پر قومی دفاعی معلومات غیر قانونی طور پر رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وزارتِ انصاف نے بتایا کہ ٹیلس کو ہفتے کے آخر میں گرفتار کیا گیا، جب ان کے گھر سے ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ملی تھیں۔ ایشلے ٹیلس کا تعلق ممبئی سے ہے، جہاں وہ پلے بڑھے، اس کے بعد وہ تعلیم کے لیے امریکہ منتقل ہو گئے۔ وہ کئی برسوں سے امریکی حکومت کے ساتھ قریبی تعلق میں کام کرتے رہے ہیں اور محکمہ خارجہ میں سینئر ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ فی الحال ٹیلس نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان کی وکیل ڈیبورہ کرٹس نے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) سے گفتگو میں کہا کہ، "ہم سماعت کے منتظر ہیں، جہاں ہم ثبوت پیش کر سکیں گے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments